ہوم /اللہ تعالی کی ذات کو اس کے اسماء و صفات کے ساتھ پہچانو /اللہ تعالی کی ذات اور اس کے اسماء و صفات کی معیت میں گذرنے والی زندگی /اللہ تعالی نور ہیں

اللہ تعالی نور ہیں


اللہ تعالی نور ہیں

یقیناً اللہ تعالی نور ہیں ۔ ۔ ۔{اللہ نور ہے آسمانوں کا اور زمین کا۔}(النور: 35)

&"النور&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جس نے عارفین کے دلوں کو اپنی معرفت اور ایمان سے پُر نور بنادیا، اور ان کی روحوں کو اپنی ہدایت سے روشن کردیا۔

&"النور&" ۔ ۔ ۔ اپنے نور سے اس نے تاریکیوں کو مٹادیا، آسمانوں اور زمین کو روشن کردیا، اور سالکین کے راستے اور ان کے دلوں کو اسی نور سے مزین کردیا۔

اللہ تعالی نور ہے، اور اس کا حجاب بھی نور ہے، اور جب وہ اپنا حجاب اٹھالے، تو اس کے چہرے کی شعاعوں سے مخلوق کے سامنے موجود ساری چیزیں حدِّ نگاہ تک جل کر خاکستر ہوجائیں۔

یقیناً اللہ تعالی نور ہیں ۔ ۔ ۔