اللہ تعالی توّاب ہے

اللہ تعالی توّاب ہے

اللہ تعالی توّاب ہے

یقیناً اللہ تعالی توّاب ہیں ۔ ۔ ۔ {بیشک اللہ تعالی بہت توبہ قبول کرنے والا بڑا رحم والا ہے۔ } (التوبۃ: 118)

&"التوّاب&" ۔ ۔ ۔ جو ہمیشہ سے توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول کرتا ہے، اور گناہ گاروں کے گناہ بخشتا ہے؛ ہر وہ انسان جو اللہ تعالی کے دربار میں خالص توبہ کرتا ہے، اللہ تعالی ضرور اس کی توبہ قبول کرتے ہیں۔ اللہ تعالی کی ذات وہ ہے جو توبہ کرنے والوں کو توبہ کی توفیق دیتے ہوئے توبہ کرنے سے پہلے بھی مہربان ہے، اور توبہ کرلینے کے بعد بھی اس کو قبول کرتے ہوئے اور ان کے گناہوں کو معاف کرتے ہوئے ان پر مہربان ہے۔

&"التوّاب&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جس نے اپنے بندوں کے لئے توبہ کو اپنے فضل و کرم اور احسان کے ذریعے مشروع کیا، بلکہ اس کے علاوہ مزید دیگر انعامات کا ان سے وعدہ کیا، چنانچہ یہ وعدہ کیا کہ ان کی برائیوں کو نیکیوں سے بدل دیا جائے گا۔

&"التواب&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جو اپنے بندوں کو توبہ پر قائم رکھتی ہے، اور فرائض کی ادائیگی میں ان کا تعاون کرتی ہے۔

&"التواب&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جو اپنے بندوں کو توبہ کی توفیق دیتی ہے، انہیں توبہ کی طرف راغب بناتی ہے، اور توبہ کی بناء پر خود وہ ان کو اپنا محبوب بنالیتی ہے۔

&"التوّاب&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتی ہے، توبہ کرنے پر انہیں ثواب عطا کرتی ہے، ان کے درجات بلند کرتی ہے، اور ان کے گناہوں کو مٹاتی ہے۔

کیا ہی عظیم ہے وہ ذات جس کی شان بلند و بالا ہے۔

یقیناً اللہ تعالی توّاب ہیں ۔ ۔ ۔



متعلقہ: