اللہ تعالی جمیل ہیں

اللہ تعالی جمیل ہیں

اللہ تعالی جمیل ہیں

یقیناً اللہ تعالی جمیل و خوبصورت ہیں۔

اے پروردگار ہم تیرے مبارک چہرے کو دیکھ کر محظوظ ہونے، اور تیری ملاقات کی نعمت سے بہرہ ور ہونے کی بھیک مانگتے ہیں۔

&"الجمیل&" اللہ تعالی کے لئے سارے اچھے اچھے نام ہیں، اور اسی کے لئے ساری اچھی اچھی صفات ہیں۔

&"الجمیل&" سارے کامل و مکمل ناموں کا جمال، ساری کامل و مکمل صفات کا جمال اور کامل و مکمل کمال کا جمال سب کچھ اللہ تعالی کے لئے ہے۔ {آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے۔ }(الانعام: 115) ، وہ ذات ہے جس نے ہر چیز کو بڑے نرالے ڈھانچے میں پیدا کیا ہے۔

&"الجمیل&" کائنات کا جمال اس کے جلال وجمال کی دلیل ہے؛ اللہ تعالی کے جمال کو انسانی عقل اپنے احاطہ علم میں لا نہیں سکتی ہے، اور نہ انسانی سمجھ بوجھ اس کو بیان کرنے پر قادر ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:&"۔ ۔ میں آپ کی کماحقہ تعریف نہیں کرسکتا ہوں، آپ تو ویسے ہیں جیسے آپ نے خود اپنے بارے میں بیان کیا ہے&"(اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے)

&"الجمیل&" اللہ تعالی کو کائنات کا جمال، اخلاق کا جمال، اور حسنِ ظن کا جمال میسر ہے۔

اے جمال کو پسند کرنے والی جمیل ذات ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے جمیل بنادے، ہمارے اخلاق، ہمارے دلوں اور ہماری ظاہری شکلوں کو جمال کی دولت سے مالا مال کردے۔

یقیناً اللہ تعالی جمیل ہے ۔ ۔ ۔



متعلقہ: