اللہ تعالی حق ہیں

اللہ تعالی حق ہیں

اللہ تعالی حق ہیں

یقیناً اللہ تعالی حق ہیں ۔ ۔ ۔ {یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے۔ }(الحج: 6)

&"اللہ تعالی حق ہیں&" ۔ ۔ ۔ اپنی ذات و صفات میں حق ہیں؛ وہ باکمال صفات و خوبیاں رکھنے والا ہے، اس کا وجود خود اپنے آپ ہے، اور اس کے بغیر کسی چیز کو وجود میسر نہیں ہے۔ وہی ہے جو اپنے جلال و جمال اور کمال کی صفتوں کے ساتھ ہمیشہ ہمیش رہنے والا ہے، اور وہی ہے جو اپنے احسان و کرم کے ساتھ دائمی رہنے والی ذات ہے۔

&"اللہ تعالی حق ہیں&" ۔ ۔ ۔ اس کی باتیں حق ہیں، اس کے کام حق ہیں، اس کا دیدار حق ہے، اس کے رسول حق ہیں، اس کی کتابیں حق ہیں، اس کا دین حق ہے، اسی کی عبادت اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹہرانا حق ہے، اور اس کی طرف منسوب ہونے والی ہر چیز حق ہے۔ {یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے، اور وہی مردوں کو جِلاتا ہے، اور وہ ہر ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ } (الحج: 62)

یقینااللہ تعالی حق ہیں ۔ ۔ ۔



متعلقہ: