اللہ تعالی حیّ اور قیّوم ہے

اللہ تعالی حیّ اور قیّوم ہے

اللہ تعالی حیّ اور قیّوم ہے

یقیناً اللہ تعالی حیّ اور قیّوم ہے ۔ ۔ ۔

یقیناً اللہ تعالی قیّوم ہے ۔ ۔ ۔ {اللہ تعالی ہی معبودِ برحق ہے، اس کے سواء کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے۔ }(آل عمران: 2)

&"الحی&" ۔ ۔ وہ اپنے آپ میں مکمل زندگی رکھنے والا ہے؛ اس کو کسی کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ دوسروں کو اس کی ضرورت ہے ۔ ۔ اور اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔

&"القیّوم&" ۔ ۔ وہ ذات جو مستقل طور پر بذاتِ خود قائم و دائم ہے، اور کسی کی وہ محتاج نہیں ہے۔

&"الحی القیوم&"۔ مکمل زندگی رکھنے والا، اپنے آپ وجود کا حامل، آسمانوں اور زمین والوں کا محافظ، ان کے رزق و دیگر تمام احوال کی تدبیر کرنے والا۔ &"الحی&" تمام ذاتی صفات کا حامل، اور &"قیوم&" یعنی دیگر تمام اچھی صفات رکھنے والا۔

&"القیّوم&" ۔ ۔ ہر انسان کے کرتوتوں کا علم رکھنے والا، ان کے اعمال و اقوال، احوال و کوائف، اور اچھائیوں اور برائیوں کا محافظ، اور ان اعمال پر انہیں آخرت میں بدلہ دینے والا۔

&"القیّوم&" ۔ ۔ بندوں کے اعمال کی گنتی رکھنے والا۔

&"القیّوم&" ۔ ۔ ساری کائنات میں سے ہر انسان کی زندگی، اس کے رزق، اس کے احوال اور اس کے معاملات کی تدبیر کرنے والا۔

&"الحی القیوم&"۔ ۔ بنا زوال ہمیشہ باقی رہنے والا۔

یقیناً اللہ تعالی ہمیشہ ہمیش زندہ و باقی ہے۔ ۔ ۔



متعلقہ: