اللہ تعالی رزّاق ہیں

اللہ تعالی رزّاق ہیں

اللہ تعالی رزّاق ہیں

یقیناً اللہ تعالی رزّاق ہیں ۔ ۔ ۔ {اللہ تعالی تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی والا اور زور آور ہے۔ } (الذاریات: 58)

&"الرزّاق&"۔ ۔ ۔ وہ ذات جس کے قبضہ قدرت میں مخلوق کا رزق اور ان کی روزی روٹی ہے۔ اللہ تعالی ہی کی وہ ذات ہے جو جسے چاہے رزق میں وسعت دیدے، وہی ہے جس کے ہاتھ میں تمام معاملات کا حل، اور آسمان و زمین کے کنجیاں ہیں۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں:{زمین پر چلنے پھرنے والے جتنے جاندار ہیں سب کی روزیاں اللہ تعالی پر ہیں، وہی ان کے رہنے سہنے کی جگہ کو جانتا ہے، اور ان کے سونپے جانے کی جگہ کو بھی۔ }(ھود: 6)

اور اللہ تعالی فرماتے ہیں:{اور بہت سے جانور ہیں جو اپنی روزی اٹھائے نہیں پھرتے، ان سب کو اور تمہیں بھی اللہ تعالی ہی روزی دیتا ہے، وہ بڑا ہی سننے جاننے والا ہے۔ }(العکبوت: 60)

نیز اللہ تعالی فرماتے ہیں:{یقیناً تیرا رب جس کے لئے چاہے روزی کشادہ کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہے تنگ۔ یقیناً وہ اپنے بندوں سے باخبر اور خوب دیکھنے والا ہے۔ }(الاسراء: 30)

اللہ تعالی یہ بھی فرماتے ہیں:{اللہ تعالی جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے۔ }(البقرۃ: 212)

&"الرزّاق&" ۔ ۔ ۔ سارے لوگ اللہ تعالی کے اور اس کے رزق کے محتاج ہیں، چنانچہ وہ سارے لوگوں کو، چاہے نیک ہوں یا برے، پہلے والے ہوں یا بعد میں آنے والے، ان سب کو رزق عطا کرتا ہے ۔ ۔ ۔

&"الرزّاق&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات ہر انسان کو رزق دیتی ہے، جو خلوصِ دل سے اس کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ اور دلوں کا اخلاص سب سے عظیم رزق و نعمت ہے۔ وہ ذات علم و یقین کے ساتھ اس سے مانگنے والوں کو غذاء اور حلال روزی عطا کرتی ہے، جو دلوں میں اخلاص کرنے پر معاون ہوتی ہے، اور وہ ذات ہر اس شخص کو دینی سدھار سے نوازتی ہے، جو اس کا طلبگار ہوتا ہے۔

یقیناً اللہ تعالی رزّاق ہیں ۔ ۔ ۔



متعلقہ: