اللہ تعالی سلام ہیں

اللہ تعالی سلام ہیں

اللہ تعالی سلام ہیں

یقیناً اللہ تعالی سلام ہیں ۔ ۔ ۔

اللہ تعالی سلام ہیں، اسی سے سلامتی بٹتی ہے؛ کوئی بھی بندہ اس کی طرف سے ملنے والی سلامتی کے بغیر سلامتی سے رہ نہیں سکتا ہے، اور کوئی بھی کامیابی اس کی طرف سے ملنے والی توفیق کے بغیر پوری نہیں ہوسکتی ہے۔

یقیناً اللہ تعالی سلام ہیں۔ وہ ہر عیب و کمی سے محفوظ ہے، اور کائنات کو مصیبتوں اور آفات سے محفوظ رکھنے والا ہے۔

یقیناً اللہ تعالی سلام ہیں۔ اللہ تعالی کی صفات کائنات کی صفات کے ساتھ مشابہت و مماثلت سے محفوظ ہیں، اور ہر قسم کے عیب اور ہر طرح کی کوتاہیوں سے دور ہیں۔ اس کا علم مکمل و محفوظ ہے، اس کا انصاف ساری چیزوں کو احاطہ میں رکھے ہوئے محفوظ ہے۔ اس کی بادشاہت مکمل و محفوظ ہے، اس کی حکومت محفوظ ہے، اس کے فیصلے محفوظ ہیں، اس کی کاریگری محفوظ ہے۔ وہ ذات سلام ہے، اور سلامتی اسی سے شروع ہوتی ہے۔ وہ ذات بابرکت عزت و جلال والی ہے۔

اللہ تعالی نے اپنے بندوں کے لئے دونوں جہاں میں سلامتی مقدر کردی ہے۔{ابراہیم [علیہ السلام] پر سلام ہو۔ }(الصافات: 109) ، {موسیٰ اور ہارون [علیہما السلام] پر سلام ہو۔ }(الصافات: 120) ، {پیغمبروں پر سلام ہو۔ }(الصافات: 181)

اور آخرت کی سلامتی کے بارے میں اللہ تعالی فرماتے ہیں:{[ان سے کہا جائیگا] سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہوجاؤ۔ }(الحجر: 46)

&"السلام &"مکمل طور پر سلامتی، جس کے بعد کوئی خوف یا ڈر نہیں، اور مکمل معافی جس کے بعد کوئی خدشہ نہیں۔

وہ سلام ہے اور اسی سے سلامتی بٹتی ہے۔

یقیناً اللہ تعالی سلام ہیں ۔ ۔ ۔



متعلقہ: