اللہ تعالی عفو، غفور اور غفار ہے

اللہ تعالی عفو، غفور اور غفار ہے

اللہ تعالی عفو، غفور اور غفار ہے

یقیناً اللہ تعالی عفو، غفور اور غفار ہے ۔ ۔ {بیشک اللہ تعالی درگزر کرنے والا بخشنے والا ہے۔ } (الحج: 60)

ا&"للہ تعالی عفو، غفور اور غفار ہے&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جو ہمیشہ ہمیشہ سے اپنی معافی سے مشہور و معروف تھی، اور جو اپنے بندوں کی مغفرت اور انہیں درگذر کرنے کی صفت سے متصف تھی۔ ہر ایک چیز اس کی مغفرت و معافی کی محتاج ہے، جیساکہ ہر ایک چیز اس کے رحم و کرم کی محتاج ہوتی ہے۔

اے وہ ذات جس نے اس شخص کے لئے مغفرت و معافی کا وعدہ کیا، جو سارے اسباب اختیار کرتے ہوئے اس کے دربار میں حاضر ہوا ہو، اللہ تعالی فرماتے ہیں:{ہاں بیشک میں انہیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں، ایمان لائیں، نیک عمل کریں اور راہِ راست پر بھی رہیں۔ }(طٰہٰ: 82)

اے غفور ذات ہم تجھ سے یہ دعاء کرتے ہیں کہ ہمیں خالص توبہ کی توفیق سے نواز، جس کے بعد ہم گناہوں سے دور ہوجائیں، گناہ کرنا چھوڑدیں، پچھلے گناہوں پر نادم و پشیماں ہوجائیں، تیری اطاعت و فرمانبرداری کا، نیز تیری نافرمانی نہ کرنے کا پختہ اردہ کرلیں، اے غفور ذات ہماری مغفرت فرمادے۔

اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند فرماتا ہے، لہذا ہمیں بھی معاف فرمادے ۔ ۔ ۔ اے اللہ یقیناً تو نے ہمیں خبر دی ہے کہ تو مغفرت کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ ۔ ۔ {میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت ہی بخشنے والا اور بڑا ہی مہربان ہوں۔ }(الحجر: 49)

لہذا ہمارے ساتھ رحمت و مغفرت کا معاملہ فرماے اے غفور ذات۔

یقیناً اللہتعالی عفو، غفور اور غفار ہے ۔ ۔



متعلقہ: