اللہ تعالی مومن و مہیمن ہے

اللہ تعالی مومن و مہیمن ہے

اللہ تعالی مومن و مہیمن ہے

یقیناً اللہ تعالی مومن و مہیمن ہے ۔ ۔ ۔ {وہی اللہ ہے جس کے سواء کوئی معبود نہیں، بادشاہ، نہایت پاک، سب عیبوں سے صاف، امن دینے والا، نگہبان۔ }(الحشر: 23)

&"المومن&" ۔ ۔ ۔ وہ ذات جو وحی کے ذریعے بندوں کے درمیان امن و امان اور سکون پھیلاتی ہے۔ {اور ڈر [اور خوف] میں امن [و امان] دیا۔ }(قریش: 4)

&"المومن&"۔ ۔ ۔ وہ ذات جس نے اپنے آپ کی اپنے صفاتِ کمال اور کمالاتِ جلال و جمال کی بنیاد پر تعریف کی ہے۔ وہ ذات جن سے اپنے رسولوں کو بھیجا، اور دلائل و براہین کے ساتھ اپنی کتابیں نازل کی۔ رسولوں کے لائے ہوئے پیغام کے سچے ہونے اور خود ان رسولوں کی سچائی پر دلالت کرنے والی نشانیوں اور دلائل سے ان کی سچائی ثابت کی۔
&"المھیمن&"۔ ۔ ۔ سینوں میں خفیہ اور پوشیدہ معاملات کی خبر رکھنے والی ذات، جس کے علم نے ہر چیز کو اپنے احاطہ میں لے رکھا ہے۔

&"المومن&" ۔ ۔ ۔ امن دینے والا نگہبان ہے، اور اپنی مخلوق کے سارے اعمال کی خبر رکھنے والا ہے۔

&"المومن&" ۔ ۔ ۔ بدلے میں کوئی کمی نہیں کرتا ہے، اور سزا میں کوئی زیادتی نہیں کرتا ہے۔ وہ ذات رحم و کرم اور فضل و احسان کے زیادہ لائق ہے۔

&"المھیمن&" وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے، وہ ان پر غالب و زور آور ہے، وہ ان کے احوال و اعمال سے واقف اور ان کے لئے خیرخواہ ہے، اور اس نے ان کی زندگیوں کو اپنے علم سے گھیر رکھا ہے۔ ہر کام اس کے لئے آسان ہے، اور ہر چیز اس کی محتاج ہے۔ ۔ ۔ {اس جیسی کوئی چیز نہیں، وہ سننے اور دیکھنے والا ہے۔ }(الشوریٰ: 11)

یقیناً اللہ تعالی مومن و مھیمن ہے۔



متعلقہ: