اللہ تعالی وارث ہیں

اللہ تعالی وارث ہیں

اللہ تعالی وارث ہیں

یقیناً اللہ تعالی وارث ہیں ۔ ۔ ۔ {ہم ہی جِلاتے اور مارتے ہیں اور ہم ہی [بالآخر] وارث ہیں۔ } (الحجر: 23)

&"الوارث&" وہ ذات جو زمین اور اس پر بسنے والی ساری کائنات کی وارث و حقیقی مالک ہے، اور اس کے علاوہ کوئی چیز باقی رہنے والی نہیں ہے۔

&"الوارث&" وہ اپنی مخلوق کے فناء ہوجانے کے بعد باقی رہنے والی ہے، کیونکہ اس کی بادشاہت کامل و مکمل ہے، اور دنیا کی ساری بادشاہتیں اسی کی محتاج ہیں۔

&"الوارث&" وہ اپنے بندوں کو اس کی راہ میں خرچ کرنے پر ابھارتا ہے؛ کیونکہ مال و دولت ایک عارضی چیز ہے، اور عمر ختم ہونے والی ہے، اور انجام کار حقیقی مالک اللہ تعالی کی طرف لوٹ آنا ہے۔

&"الوارث&" وہ اپنے بندوں کو اس کی ناشکری سے باز رکھتا ہے؛ کیونکہ نعمت کا محور وہی ہے، اور اسی کے دربار سے نعمتیں بٹتی ہیں۔

&"الوارث&" زمین اور اس پر پائی جانے والی ساری چیزوں کا وہ مالک ہے، اور زمین پر رہنے والی ساری چیزیں ختم ہونے والی ہیں، اور اسی کی ذات باقی رہنے والی ہے۔ {اور ہم ہی ہیں آخر سب کچھ کے وارث۔ }(القصص: 58)

یقیناً اللہ تعالی وارث ہیں۔ ۔ ۔



متعلقہ: