معبود کا مطلب

معبود کا مطلب

معبود کا مطلب

معبود:وہ قابلِ عبادت و لائقِ اطاعت ذات، جو عبادت کے مستحق ہو{اور اللہ تعالی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ }(النساء: 36)

&"لا الہ الا اللہ&" کا مطلب

{وہی اللہ ہے جس کے سواء کوئی معبود نہیں۔}(الحشر: 22)

یعنی: اللہ کے علاوہ کوئی اور معبودِ برحق نہیں ہے۔

کلمہ توحید دو بنیادی چیزوں پر مشتمل ہے:

پہلی: اللہ تعالی کے علاوہ ساری چیزوں سے حقیقی خدائی کا انکار۔

دوسری چیز: ساری چیزوں کو چھوڑکر اللہ تعالی کے لئے حقیقی خدائی ثابت کرنا۔

لا الہ الا اللہ: یہ خالص توحید پر مشتمل کلمہ ہے، اور اللہ تعالی نے اپنے بندوں پر جو کچھ احکام فرض کیے ہیں، ان میں سب سے زیادہ عظیم ہے۔ کلمہ توحید کا مقام و مرتبہ بالکل انسان کے جسم میں سر کے مرتبے کے برابر ہے۔



متعلقہ: